Monday, April 7, 2014

یہ بچہ ہے یا مقناطیس؟




کروشیا کے قصبے Koprivnica سے تعلق رکھنے والے آئیوان اسٹولج کووک لوہے کو اپنی جانب کھینچنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقناطیسی قوت کے حامل اسٹولج کے جسم سے لوہے کی چیزیں یوں چپک جاتی ہیں جیسے مقناطیس لوہے کی اشیاء کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ 


قمیض اتارتے ہی آئیوان کے جسم میں موجود مقناطیسی کشش کنا گنا بڑھ جاتی ہے اور پھر جو برتن بھی اس کے جسم کے قریب لایا جاتا ہے وہ تیزی سے اس کے جسم سے چپک جاتا ہے۔ ان میں مختلف برتن، فرائی پین، چھری، کانٹے، چمچے حتیٰ کہ سیل فون بھی شامل ہیں۔ ایک دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ جو چیز جس قدر بھاری اور خالص لوہے کی ہوتی ہے وہ اسی قدر تیزی اور مضبوطی سے آئیوان کے جسم سے چپک جاتی ہے۔

آئیوان بچپن ہی سے غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل بچہ تھا۔ اس نے آٹھ ماہ کی عمر میں چلنا شروع کردیا تھا۔ 15ماہ کی عمر میں رولر بلیڈنگ کرنے لگا تھا۔ اسی طرح دو برس کی عمر تک ننھا آئیوان موٹر سائیکل بھی چلالیتا تھا۔ گویا کہ یہ اپنی عمر کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ اپنے قصبے کے افراد کو بھی حیران کرتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے پورے قصبے میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتاتھا۔ آئیوان کی مقناطیسی کشش کا علم پہلی مرتبہ اس کی دادی کو ہوا جو ازراہ مذاق چمچ اور دیگر برتن اس کے جسم سے چپکا کر محظوظ ہورہی تھیں لیکن جب کئی مرتبہ اس کے جسم سے لوہے کی اشیاء چپکنے کے واقعات ہوئے تو دادی نے اسے آئرن مین کہنا شروع کر دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آئیوان کے والدین نے بھی اسے سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا اور اب وہ ہر روز صبح کو اس کے جسم کے ساتھ لوہے کہ اشیاء چپکا کر اسے مشق کرواتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت یہ قوت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ آئیوان کے دادا دادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ہاتھ میں شفا کی طاقت ہے۔ وہ کسی بھی شخص کے درد یا زخم والی جگہ پر ہاتھ رکھ دے تو اس شخص کو آرام آجاتا ہے۔ 






آئیوان کے جب چوٹ لگتی ہے اور اس کے جسم پر کوئی زخم لگتا ہے تو وہ ایک عام بچے کے مقابلے میں بہت جلد ٹھیک ہوجاتاہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر زخم کا نشان نہیں پڑتا۔ کوئی سا بھی زخم ہو، وہ بہت جلد بغیر نشان چھوڑے مندمل ہوجاتاہے۔ ا




آئیوان کی اس جادوئی اور طلسماتی صلاحیت کا مشاہدہ اس کے قصبے کے لوگ کر چکے ہیں۔ عجیب و غریب صلاحیت کا حامل یہ لڑکا کروشیا کا مقناطیسی لڑکا کہلاتا ہے اور نہ صرف کروشیا بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہوچکا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment